آسٹریلوی اسکول میں تالیاں بجانے پر پابندی

208

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسکول میں شور سے بیزار بچوں کے احترام میں خاموش خوشی کا اظہار، پرجوش چہروں اور ہوا میں مکے لہرانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تالی بجانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اصول ان بچوں کے احترام میں متعارف کروایا گیا ہے جو شور سے حساسیت رکھتے ہیں جبکہ یہ کوشش خوف کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق ضرورت پڑنے پر اساتذہ حاضرین کو خاموش خوشی کے اظہار کے لیے آمادہ کریں گے جس کو انھوں نے بچوں میں توانائی کی وسعت اور خوف کو کم کرنے کے لیے اس طریقے کو شاندار پایا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے میڈیا میں اسکول کے قواعد و ضوابط پر ایک دفعہ پھر تنقید شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے پورے ملک کے مختلف اسکولوں میں یوم آسٹریلیا اور گلے ملنے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔