خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

159

ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال ہے۔

رئدع ہیل
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 11 سینٹ یا 0.25 فیصد کے اضافے سے 44.86 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 20 سینٹ یا 0.43 فیصد کی بہتری سے 46.40 پوائنٹس میں ہوئے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کے نرخوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کی صورتحال ہے۔ سی ایم سی مارکیٹس کے سینئر ٹریڈر ایلیکس ویجایا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 23 جون کے بعد ماہانہ چارٹ میں خام تیل کے نرخ 50 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز نہیں کر سکے اور رواں ماہ کے آغاز میں نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم منڈی میں ایک مرتبہ پھر خام تیل کی زائد رسد کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں