حفیظ کے بولنگ ایکشن کی جانچ ٹیسٹ سیریز کے دوران کرانے کا فیصلہ

184

حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ریویو ٹیسٹ سیریز کے دوران کروائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کپتان مصباح نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آل راؤنڈر ایکشن کی درستگی کیلیے کافی محنت کررہے ہیں، انھوں نے نیٹ میں بولنگ بھی کی ہے۔اس سے قبل انجری کی وجہ سے اس ضمن میں پیش رفت نہیں ہوسکی تھی، اگر ابتدائی جائزے میں محسوس ہوا کہ ان کیلیے ریویو کیلیے رجوع کیا جانا چاہیے تو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان یہ اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔

مصباح  نے کہا کہ انگلش ٹیم میں 4یا 5بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ کی بولنگ کارآمد ہوسکتی تھی لیکن مسائل کی وجہ سے وہ دستیاب نہیں ہیں۔