بھارتی ائیر فورس کا روسی ساختہ طیارہ اے این بتیس لاپتہ ہوگیا ہے طیارے میں 29افراد سوار تھے۔
بھارتی ائیر فورس زرائع کے مطابق طیارہ معمول کی فلائٹ لیکر پورٹ بلیئر جارہا تھا کہ اچانک اس کا ریڈارسے رابطہ ٹوٹ گیا، طیارے میں29 افراد سوار تھے ۔
بھارتی ایوی ایشن کے مطابق طیارے سے آخری بار صبح 8 بجے رابطہ ہوا، طیارے کی تلاش کیلیے بھارتی فضائیہ،بحریہ اورکوسٹ گارڈ نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔