ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں سابق اے آئی جی اورسیکرٹری ہاؤسنگ گرفتار

195

پشاور میں قومی احتساب بیورو کے پی کے نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری ہاوسنگ اور سابقہ اے آئی جی کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان پر ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق نیب خیبرپختونخواہ  نے صوبے کی دو سابق اعلی سرکاری افسران کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں سابقہ سیکرٹری ہاوسنگ ذکی اللہ اور پولیس کے سابقہ اے ائی جی ظفراللہ خان شامل ہے، دونوں سابقہ سرکاری افسران پر ناجائز اثاثہ بنانے کا الزام ہیں۔