سی این جی ایسوسی ایشن سندھ نے اگلے ماہ سے سی این جی کو لیٹر کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیرمین سی این جی ایسوسی ایشن سندھ شبیرسلیمان جی نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اوگراکو آگاہ کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لیٹرمیں سی این جی دیےجانےسےپٹرول سےفرق کاصحیح اندازہ ہوگا۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی کی لیٹر میں فروخت صوبے میں ایل این جی آنے کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے اس معاملے پر اوگرا کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔