چین میں دنیا کا سب سے بڑا ائیر فلٹر نصب

183

 چین میں فضائی آلودگی کو صاف کرنے والادنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کر دیا گیا ہے۔ چین کے کے دارالحکومت بیجنگ میں نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈین روزیگرڈ نامی انجینئر نے سات میٹر اونچا ایک ایساانوکھا فلٹرٹاور تیار کیا ہے جو ماحول کے 75فیصد گردو غبار کوصاف کر نے اور فلٹر شدہ کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اسموگ فری ٹاورنامی فلٹر30ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریاسے پاک کر کے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔منفرد نوعیت کے اس فلٹر کو نیدرلینڈ کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آ نے والے وقتوں میں اسے دنیاکے دیگر ممالک میں بھی نصب کیا جائیگا۔