مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے دروازے کھلنے کا امکان

234

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، اس طرح مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا امکان ہے۔ دونوں پارٹیوں نے جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار گزشتہ رات کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔وہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی میں موجود ہیں اور اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔