اے آئی جی عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عاشر حمید کے جسم پر گولی کا کوئی نشانہ نہیں ملا، فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوائیں گے جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اے آئی جی اسلام آباد عاشر حمید کا پوسٹ مارٹم پمز ہسپتال کے ڈاکٹر نصیر نے کیا، ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آج مکمل ہو گی ۔
ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ کے مطابق عاشر حمید کے جسم پر گولی کا کوئی نشانہ نہیں تھا۔ فرانزک ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹری بجھوائیں گے جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی ۔