ٹم کین ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار نامزد

194

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے معروف سیاست دان  اورمعتدل خیالات کے مالک  سینیٹر ٹِم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔کین ڈونالڈ ٹرمپ سے نالان ووٹروں کو اپنی جانب کھینچنے کی کشش رکھتے ہیں۔

کلنٹن غیر ملکی نیوزایجنسی  کو بتایا کہ وہ کبھی الیکشن نہیں ہارے۔  اعلیٰ پائے کے میئر، گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں اور میرے خیال میں انتہائی باعزت سینیٹروں میں سے ایک ہیں۔

اٹھاون  برس کے کین منی سوٹا میں پیدا ہوئے اور اْنھوں نے ہارورڈ سے وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ صدر براک اوباما نے بھی ہارورڈ کے قانون کے اْسی اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔

کین نے وسط امریکہ میں غربت کا قریب سے مشاہدہ کیا اور اْنھیں پتا ہے کہ غربت انسانی فطرت پر کیا اثرات ڈالتی ہے۔ اْنھوں نے جو وقت ہندوراس میں گزارا اْس تجربے کی روشنی میں وہ امریکہ میں موجود غیر قانونی تارکینِ وطن کو شہری بننے میں مدد فراہم کرتے رہے جس بنا پر وہ ہسپانوی ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ کر سکتے ہیں۔

کین نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز 1994میں کیا جب وہ ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں سٹی کونسلر بنے۔ پھر وہ اس شہر کے میئر منتخب ہوئے 2002میں وہ ریاست ورجینیا کے لیفٹیننٹ گورنر منتخب ہوئے اور 2006میں ورجینیا کے گورنر منتخب ہوئے۔ 2012میں کین امریکی سینیٹ کے رْکن منتخب ہوئے، اور ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چیرمین بنے۔

امور خارجہ کے میدان میں وہ وسیع تجربے کے مالک ہیں نہ صرف ہنڈوراس میں رہنے کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ وہ ’سینیٹ فارین رلیشنز‘ اور ’آرمد سروسز کمیٹی‘ کے رْکن رہے ہیں۔