عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

169

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادیات کو لاحق خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ 20 سے مطالبہ کیا کہ وہ ترقی کے شعبے میں مزید سرمایہ خرچ کریں۔

ہفتے کے روز یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جی 20 ممالک کے مرکزی بینکوں کے سربرہان اور وزرائے خزانہ کے اجلاس میں کہی گئی۔ یہ اجلاس جنوب مغربی چینی صوبے چینگ ڈو میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے نتیجے میں عالمی اقتصادیات پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔