مقبوضہ وادی میں ایک اور کشمیری شہید، کرفیو نافذ

133

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت کے خلاف حریت کانفرنس کی اپیل پر  مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔

کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق  کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں پندرہ روز سے کرفیو نافذ کررکھا ہے جس کی وجہ سے غذائی اشیاکی قلت سنگین ترہوتی جارہی ہے۔

برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع پلوامہ میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کے دوران قابض بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک نوجوان مشتاق احمد بھٹ شہید ہوگیا۔ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے، ان میں سے 3کی حالت تشویش ناک ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔