جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

137

جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے قائمقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمید الرحمن، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد حمید ڈارسمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجما لی  متحدہ عرب امارات کےدورےپرگئے ہیں ۔