کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، 64 افراد ہلاک ، 236 زخمی

212

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران یکے بعد دیگرے دو دھماکےہوئے جس کے نتیجے میں  64 افراد ہلاک اور 236 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چونسٹھ افراد ہلاک جبکہ دو سو چھتیس سے زائد  زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو خودکش حملہ آواروں نے ہزارہ برادی کے مظاہرے کے دوران خود کو دھماکہ سے اڑالیا جبکہ ایک حملہ آوار کی خودکش جیکٹ نہیں پھٹ سکی جس کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک جبکہ 236 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد  کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔افغان صدر کی جانب سے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے بھی افسوسناک واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا گیاہے۔