چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھارتی فضائیہ کا طیارہ نہ مل سکا

425

بھارتی فضائیہ کے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے طیارے کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔جبکہ طیارے کی تلاش کیلئے بڑا آپریشن جاری  ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ سول ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں اور13بحری اور 5ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ ایک آبدوز بھی لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال کی فضائی حدودسے اچانک لاپتہ ہو جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیارے کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے ایک بہت بڑا آپریشن جاری ہے، تاہم اب تک اس لاپتہ طیارے کا سراغ نہیں ملا۔

اطلاعات کے مطابق  تلاش کے اس کام میں تیرہ بحری اور پانچ ہوائی جہاز مصروف ہیں جب کہ ایک آبدوز بھی اس طیارے کو کھوجنے کی کوشش میں ہے۔

خیال رہے کہ چنائے سے پرواز بھرنے والے بھارتی فضائیہ کے اس ٹرانسپورٹ طیارے میں 29 افراد سوار تھے اور اسے پورٹ بلیئر کے ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ ہوائی اڈے سے اڑنے کے پندرہ منٹ بعد اس طیارے سے آخری مرتبہ رابطہ ہوا جس کے بعد سے اب تک وہ لاپتہ ہے۔