ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو زمین الاٹ کرنے کی منظوری

208

سندھ  حکومت نے ہوا کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دو کمپنیوں کو 800 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے جامشورو اور نوری آباد ضلع میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے دو منصوبے قائم کئے جائیں گے۔

کمشنر حیدرآباد ڈویژن قاضی شاہد پرویز نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ایک منصوبہ 500 ایکڑ جبکہ دوسرا منصوبہ 300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف نوری آباد ضلع اور اسکے ملحقہ علاقوں میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی میں بھی مدد حاصل ہو گی۔