ہرمہاجر کو مشتبہ دہشتگرد نہ سمجھا جائے، جرمن وزیر داخلہ

157

جرمن وزیر داخلہ تھامس ڈیمیزیئر نے کہا ہے کہ ہر مہاجر کو مشتبہ دہشتگرد نہ سمجھا جائے۔

مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ اگرچہ مقدمات کی چھان بین میں تارکین وطن کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر مہاجر دہشتگرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے تازہ واقعات کے اصل محرکات کو جلد عوام کے سامنے لایا جائے گا۔