بھارتی مظالم کے خلاف سوشل میڈٰیا پر مہم میں تیزی

179

بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ، چھروں کا استعمال کرکے سینکڑوں کشمیریوں کو جیتے جی مار دیا ۔ پاکستانی عوام بھارتی درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔

فیس بک پر چلنے والی مہم میں ایک پیج میں نریندر مودی ، امیتابھ بچن ، محبوبہ مفتی اور مارک زکر برگ کے زخمی چہروں کو دکھاتے ہوئے ان کی خاموشی پر تنقید کی گئی ہے ۔

مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر پاکستان کا ہر شہری سراپا احتجاج ہے ۔ فیس بک پر چلنے والی ایک مہم میں مشہور بھارتی شخصیات کے چہرے کو فوٹو شاپ سے پیلٹ گن سے زخمی دکھایا گیا ہے ۔ ان تصاویر میں چھروں سے زخمی بھارتی وزیر اعظم کی آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ہے ۔ کشمیریوں پر چپ سادھنے والی سونیا گاندھی کی ایک آنکھ ضائع ہے۔ فلموں میں بڑھ چڑھ کر مظلوموں کا ساتھ دیتے امیتابھ بچن بھی کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں ۔ سیف علی خان ، ایشوریا رائے ، عالیہ بھٹ بھی زخموں سے بھری ہیں ۔مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو بھی اندھا دکھایا گیا ہے ۔

کراچی سے شروع ہونے والی اس مہم میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے ۔مہم شروع کرنے والے جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں کشمیر کی جدوجہد کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لیے یہ ایک بہترین طریقہ ہے ۔