امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی

170

امریکا، برطانیہ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ حصص بازاروں کی صورتحال اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ ہے۔

نیویارک مارکیٹ میں سہ پہر کے وقت اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گرنے کے بعد 1319.63 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 3.9 ڈالر (0.29 فیصد) کمی کے بعد 1319.50 ڈالر فی اونس رہے۔

لندن مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد گر کر 1313.96 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے اگست کیلئے سودے 9.90 ڈالر کم ہوکر 1313.50 ڈالر فی اونس رہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1316.16 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد گرنے کے بعد 1316.20 ڈالر فی اونس رہے۔