بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 4 کشمیری شہید

157

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا  جبکہ بھارتی فوج نے انہیں عسکریت پسند قرار دیکر مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا ، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چار کشمیری نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گئی ۔

بھارتی فوج نے بعد ازاں ان چاروں نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے انہیں گولیاں مار کر شہید کردیا ، بھارتی افواج کے مطابق مارے گئے چاروں افراد مشتبہ طور پر عسکریت پسند تھے جبکہ ان کے ایک ساتھی کوگرفتار کرلیا ہے ۔