فرانس پولیس کے ہاتھوں دونوں حملہ آور ہلاک

143

فرانس پولیس نے  چرچ میں گھسنے والے دونوں چاقو بردار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے ، مسلح افراد نے  چرچ میں متعدد افراد کو یرغمال بنالیا تھا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق  فرانس پولیس نے چرچ میں عام افراد کو یرغمال بنانے والے دونوں افراد کو ہلاک کردیا ہے ،پولیس کی فائرنگ سے ایک یرغمالی بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور کے مطالبات سامنے نہیں آسکے ہے اور نہ ہی ان کا تعلق کسی تنظیم سے ثابت ہوسکا ہے پولیس نے دونوں حملہ آوروں کی لاشوں کو حراست میں لیکر چرچ میں کلئیرنس کا کام شروع کردیا ہے ۔