موغادیشو میں فوجی اڈے کے قریب دھماکے، 12 افراد ہلاک

145

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں افریقی یونین کے فوجی اڈے کے قریب دو بم دھماکوں میں 12افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ اور نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع افریقی یونین کے بیس کو کار کے زریعے دھماکہ کیا  اسی دوران ایک اورخودکش حملہ اورنے بیس میں داخلے کی کوشش کی اوراپنے آپ کو دھماک سے اڑادیا۔

حکام کے مطابق دونوں واقعات میں 12افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔افریقی یونین امن فوج نے علاقہ کو سیل کردیا ہے ۔دونوں دھماکوں کے بعد علاقہ دیگر تک فائرنگ سے گونجتارہا۔

ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حکام کے مطابق بیشترکارروائیوں میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم الشباب ملوث ہوتی ہے۔