دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے،پیٹرسڈل

184

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں دورہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باولر سڈل نے اپنے بیان میں کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، میرا ٹخنہ اب پہلے سے بہتر ہے میں نے دوبارہ رننگ شروع کر دی ہے اور اب میری تمام تر توجہ میٹا ڈور ون ڈے کپ پر مرکوز ہے۔
یاد رہے کہ  سڈل فروری میں ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔