ناقص بیٹنگ لارڈز ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی، اظہر علی

142

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بشمول میرے تمام کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن 330 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔