احمد شہزاد اور عمر اکمل سی پی ایل پر بوجھ بن گئے

194

احمد شہزاد اور عمر اکمل کی میرٹ پر پاکستانی اسکواڈ میں واپسی دشوار دکھائی دینے لگی۔دونوں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی بدترین ناکامی کا شکار ہیں۔

البتہ سوشل میڈیا پر ہر روز اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنا نہیں بھولتے، کبھی وہ جہاز کے بزنس کلاس میں سوار تو کبھی ایکسرسائزکرتے دکھائی دیتے ہیں، خود کرکٹ کا بڑا نام ہونے کے باوجود دیگر اسٹار کرکٹرز کے ساتھ تصاویر بنوانا بھی انھیں بیحد پسند ہے۔

احمد شہزاد اکثر کرس گیل کے ساتھ اپنی قربت کا ثبوت تصاویر کی صورت میں پیش کرتے رہتے ہیں، انھوں نے اب تک سی پی ایل کے 2 میچزمیں 28 ہی رنزبنائے، عمر اکمل بھی 7 میچزمیں 65 رنزکے ساتھ اپنی ٹیم پر بوجھ ثابت ہوئے ہیں، البتہ ایونٹ میں شعیب ملک بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 173 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 4 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اسی طرح سہیل تنویر14 وکٹیں حاصل کر کے تمام بولرز میں سب سے آگے ہیں، ایونٹ میں شریک ایک اور پاکستانی عماد وسیم عمدہ تاحال پرفارم نہیں کر سکے۔