بلوچستان ،بولان سے 10 کلو وزنی بم برآمد

191

ضلع بولان کے علاقے مچھ سے سڑک کنارے نصب 10کلو سے زائد وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیاگیا

سیکورٹی ذرائع کے مطابق مچھ کے قریب آب گم کے علاقے میں دوران گشت سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم برآمد کر لیا گیا۔ بم کے ساتھ 10کلو لو ہے کا پائپ، ایک میٹر وائر اور ایک ڈیٹونیٹر بھی نصب تھا کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔