سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

194

بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لندن میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1320.40 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

اگست کیلئے یو ایس گولڈ کی قیمت میں میں1.40 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 1320.90 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ بنگلورمیں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سودے 1316.80 ڈالر فی اونس میں طے پائے جبکہ یو ایس گولڈ کی قیمت میں0.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی اونس قیمت 1317ڈالر رہی۔