لائنز ایریا میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 7 مشتبہ افراد گرفتار

189

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ لائنز ایریا میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

زرائع کے مطابق  لائنز ایریا دھوبی گھاٹ اور اطراف میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مخصوص گلیوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

ادھر ڈالمیا بحری یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہزاد نامی شخص زخمی ہوا۔