بھارت ،جنونی انتہا پسند ہندوؤں کا مسلم خواتین پر تشدد

176

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت لے جانے پر دو مسلم خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق جنونی انتہا پسند ہندوئوں نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کر دیا ۔ مدھیا پردیش کے ریلوے اسٹیشن پر مسلمان خواتین کو گائے کا گوشت لے جانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

موبائل کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج میں ہندو بلوائی مسلم خواتین پر سرعام تشدد کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ قریب کھڑے پولیس خواتین کی بے بسی کا تماشا دیکھنے میں مصروف رہے ۔ خواتین آدھا گھنٹہ تک زمین پر پڑی رہیں جس کے بعد پولیس انہیں ساتھ لے گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ خواتین پر گائے کا گوشت سمگل کرنے کا الزام لگا کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔