راجا فاروق حیدرنئےوزیر اعظم آزاد کشمیرنامزد

298

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ن لیگ آزاد کشمیرکی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں راجا فاروق حیدر کو آذاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے نون لیگ کی جانب سے نیا قائد ایوان نامزد کردیا گیا ہے ۔

سلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اس ا ہم اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی  اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا ۔

حکمران جماعت کے چیئرمین اور سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق، وفاقی وزراء سینیٹرمحمد اسحاق ڈار،چوہدری نثارعلی خان ،سینیٹر پرویزرشید،خواجہ محمد آصف، چوہدری برجیس طاہر، خواجہ محمد سعد رفیق، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ، سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی،راجہ سکندحیات، راجہ فاروق حیدر،شاہ غلام قادر ،مشتاق منہاس ،صدیق الفارق اور نومنتخب اراکین قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر نے شرکت کی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے وزرات عظمی کے لئے راجہ فاروق حیدر کو نامزد کیا ،اتفاق رائے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کی تائید اور حمایت کر دی گئی ۔

وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف نے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دی۔اس توقع کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت عوام کی توقعات پر پوری اترے گی اور آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خوشحالی کا سفر تیزی سے شروع کیا جارہا ہے اور آئندہ پانچ سالوں آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مثالی بنیں گے جس طرح پاکستان میں بڑے ترقیاتی منصوبو ں کا آغاز کیا ہے اسی طریقہ سے آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لئے کیا جائے گا سڑکوں کے جال بچھائے جائیں گے تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان نے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہم کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ،اس آزاد خطے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نیا مثبت سیاسی اور جمہوری کلچر متعارف کروائے گی جس کے آزاد کشمیرکے سیاسی حالات پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگیں سیاسی ہم آہنگی کے فروغ  کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔

اجلاس نامزد وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی جانب اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم پاکستان،پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی بھر پور کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں میرٹ اور اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنایا جائے ۔ آزاد کشمیر میں کرپشن کو ہرگز برداشت نہیں کریںگے ان کی یہ بھی پوری کوشش ہوگی کہ میرٹ اور اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے وہئے سب کو ساتھ لیکر چلیں۔