وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں جاری ہیں لیکن اس منصوبے کو کوئی نہیں روک سکتا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گوادر میں سی پیک منصوبے کے پہلے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ روڈ انفراسٹرکچر سمیت پانی اور بجلی کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا امید ہے کہ پہلے فیز کا کام دو سے 3سال میں مکمل ہو جائے گا ۔ سال 2025تک پاکستان کو دنیا کی 25بڑی معِیشتوں میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ معیشت کی عکاسی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی سے لگائی جاسکتی ہے جو کہ اب ایشائی کی بہترین اسٹاک مارکیٹ بن چکی ہے ۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں ۔ کراچی میں گزشتہ روز دہشت گردی کا واقعہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا ۔