امجد صابری کےقتل کا مرکزی ملزم گرفتار

158

معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہےقانون نافذ کرنے والے اداروں نے معروف قوال امجد صابری پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نعمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نعمان عرف بچہ کا تعلق سیاسی جماعت ہے جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے سے گرفتار ملزم عمران صدیقی کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کے وقت عمران صدیقی موٹر سائیکل چلا رہا تھا جب کہ نعمان پیچھے بیٹھے تھا اور ریکی کے بعد نعمان نے امجد صابری پر فائرنگ کی۔  ملزم نعمان امجد صابری کے قتل کے لئے تھائی لینڈ سے آیا تھا۔
واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔