مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کراچی کو نوٹس جاری

175

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کراچی کو نوٹس جاری کردیالیٹر پر فوری عملدرآمد کر کے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کراچی نے خصوصی عدالت کے احکامات کی روشنی میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے ڈی ایچ اے کراچی کو نوٹس جاری کردیا جو ناظر عدالت نے ڈی ایچ اے کو پہنچا دیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی ڈیفنس کے علاقہ میں چار بنگلہ ہیں ان کو تین روز کے اندر بحکم عدالت ضبط کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔لیٹر ضابطہ فوجداری کی دفعہ88 کے تحت جاری کیا گیا ہے ڈی ایچ اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کر کے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے ڈی ایچ اے کو خط موصول ہو گیا ہے ۔
ناظر عدالت کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی ہدایات ہیں اس لیے لیٹر پر فوری عملدرآمد کر کے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کی جائے