کشمیر میں 60سے زائد بھائیوں کو شہید کیا گیا، نفیس زکریا

172

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں، یہ مسئلہ چھ دہائیوں سے چل رہا ہے‘ بھارت کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے، کشمیر میں ہمارے ساٹھ سے زائد بھائیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں یہ چھ دہائیوں سے چلتا آرہا ہے اور کشمیریوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس جانب جانا ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہماری نظر کبھی بھی مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹی ہے۔