پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

150

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تاریخی تیزی دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 39700 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے ۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 287.64 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 39434.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 202.74 پوائنٹس کی تیزی سے 22758.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔

معاشی ماہرکا کہنا ہے کہ اچھے مالی نتائج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز میں خریداری دیکھی جارہی ہے جس سے مارکیٹ سرمائے میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔سیاسی استحکام ،فارن انفلوز کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے