بھارتی وزیرداخلہ اگست میں پاکستان کا دورہ کرینگے

200

بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے جہاں وہ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیرا عظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار اور دیگر وفاقی وزراءسے ملاقاتیں بھی کریں گے