کراچی،گینگ وارکارندے سمیت 3گرفتار

171

کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شیر شاہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا گرفتار ملزم بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

دوسری جانب شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ،چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔