ثقلین مشتاق کی حمایت میں کئی کھلاڑی میدان میں آگئے

302

سابق اور موجودہ کرکٹرز ثقلین مشتاق کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے۔سابق کرکٹرز کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلش ٹیم کی کوچنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پربعض لوگوں کی جانب سے غدار قرار دیا جارہا ہے۔

شاہد آفریدی نے لوگوں سے کہا کہ  ان کوثقلین مشتاق کا احترام  کرناچاہیے کیونکہ  ثقلین مشتاق نے بطور کوچ اپنے فرائض سرانجام دیئے،ان کو غدار قرار دینا درست نہیں۔

سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں غلط شاٹ سلیکشن کی وجہ سے ہاری، اس کے ذمہ دار ثقلین نہیں ہیں۔ اظہر محمود نے ٹویٹر پر کہا کہ ثقلین پیشے کے اعتبار سے اب کوچ اور بدستور پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔

ا