سندھ کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری

177

وزیرعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد سندھ کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے تمام وزراء ،مشیر ،معاوں خصوصی، کوآرڈینیٹر ،پولیٹیکل سیکرٹری بھی اپنے عہدوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔تمام متعلقہ افراد کو اپنے دفاتر استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے استعفیٰ کے بعد کیونکہ ابھی تک نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں کیا گیا اس لیے تمام کابینہ ختم کردی گئی ہے تمام مشیروں ،معاونین خصوصی اور پولیٹیکل سیکرٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے دفاتر استعمال نہیں کر سکیں گے۔