ورزش نہ کرنے کے باعث صحت کے مسائل پر67.5ارب ڈالر اخراجات

149

روزانہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دنیا بھرمیں صحت کے مسائل پر67.5 ارب ڈالر کے اخراجات ریکارڈ کئے گئے ۔

ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار 2013ء کے ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورزش نہ کرنے کی وجہ سے صحت کے مسائل پر سالانہ اٹھنے والے اخراجات کئی ممالک کی مجموعی قومی پیداوار سے زیادہ ہیں۔
اعدادوشمارکے مطابق صحت عامہ کے شعبے پر53.8ارب ڈالر جبکہ پیداواریت کے عمل کو پہنچنے والے نقصان کی شرح13.7ارب ڈالر سالانہ ریکارڈ کی گئی ہے۔