مصباح الیون کا مشہور زمانہ فٹ بال کلب کا دورہ

192

پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی شکست کا غم بھلانے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہیڈکوارٹرز پہنچ گئی، کھلاڑی اپنی فیلیمز کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوئے، تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 330 رنز سے ہاری۔کرکٹروں نے اس ناکامی کے بعد پہلے تو خوب آرام کیا اور پھر مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب کے اسٹیڈیم کی سیر کی۔

کھلاڑی کوچ مکی آرتھر اور اپنی اپنی فیملیز کے ساتھ سٹیڈیم پہنچے۔کپتان مصباح الحق، اظہر علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ان یادگار لمحات کا بھرپور لطف اٹھایا اور بچوں اور بیگمات کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

قومی ٹیم نے اسٹیڈیم کے آڈیٹوریم میں کلب کی تاریخ اور فتوحات پر ڈاکیومنٹری بھی دیکھی۔انگلش ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹبال کلبز میں ہوتا ہے۔
اسٹیڈٰیم کلب کی ذاتی ملکیت ہے اور اس میں ایک میوزیم بھی ہے جہاں مانچسٹر فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی شرٹس اور جیتی ہوئی ٹرافیوں رکھی گئی ہیں۔