ترکی میں 149 سیکورٹی اہلکار نوکری سے برخاست

130

 ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد 149 سیکورٹی اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برخاست ہونیوالوں میں بغاوت کی سازش میں ملوث جنرل اور ایڈمرلز سمیت ترک فضائیہ اور آرمی کے اہلکار شامل ہیں۔128 میڈیا ہاؤسز کے بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں تین نیوز ایجنسیاں‘16 ٹی وی اسٹیشنز‘ 23 ریڈیو اسٹیشنز‘ 45اخبارات‘15جریدے اور 29 پبلشر شامل ہیں۔