ترکی میں اہم اجلاس سے قبل دوجرنیل مستعفی

193

 ترکی میں اعلیٰ فوجی قیادت کے اہم اجلاس سے قبل دوجرنیل مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زمینی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل احسان یاراورتربیت وڈاکٹرائن کمانڈ کے سربراہ جنرل کامل بسوگلو نے اپنے استعفیٰ پیش کردئیے ہیں۔

مستعفیٰ ہونے والے دونوں جرنیل اعلیٰ فوجی اہلکار تصورکئے جارہے تھے۔ترک میڈیا کے مطابق دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ایک اعلیٰ فوجی قیادت کے اہم اجلاس سے کچھ دیر قبل مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے اجلاس میں حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد فوج میں تبدیلیوں اور تنظیم نو کے امور زیربحث آنے کی توقع ہے۔