آج جگر کی بیماری کا عالمی دن ہے

224

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  آج عالمی ہیپاٹائٹس ڈے منایا جارہا ہے، یہ دِن منانے کا مقصد، جگر کی اس بیماری سے بچاؤ کے طریقے اور عام سطح پر آگہی کو عام کرنا ہے۔ملک ميں ہيپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد ايک کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

ہیپاٹائٹس یعنی جگر کی سوزش، بر وقت علاج اور احتیاطی تدابیر نہ کی جائيں تو اس بیماری سے موت بھی ہوسکتی ہے، دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کی 5 اقسام  ہیں، بدقسمتی سے پاکستان ميں جگر کی سوزش کی تمام اقسام موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ميں ہیپاٹائٹس سی کے 80 لاکھ سے زائد مريض ہيں،  ہیپاٹائٹس اے اور ای  گندے پانی و سیوریج کے ناقص نظام سے ہوتا ہے، مون سون بارشوں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

ہیپاٹائٹس بی اور سی  کا وائرس خراب خون کی جسم میں منتقلی اور جراثیم سے آلودہ آلات کے استعمال سے ہوتا ہے، بر وقت علاج نہ ہونے  پر جگر کے کینسر میں تبدیل ہوکر موت کا سبب بنتا ہے۔