خیبر ایجنسی، باراتیوں کی بھری وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی،20 افراد جاں بحق

173

خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی وین سیلابی ریلے میں بہہ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ذرائع پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق وین میں خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد سوار تھے ۔  وین باڑا سے بازار ذخہ خیل آ رہی تھی کہ راستے میں تبئی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 15 سے 20 افراد لا پتہ ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولٹیکل انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ۔

پولٹیکل انتظامیہ کے مطابق اب تک بیس افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث امدادی کام میں مشکلات پیش آئیں ۔