گجرات میں برساتی نالہ 4 معصوم زندگی نگل گیا

329

گجرات میں ٹانڈہ کے قریب برساتی نالے میں نہانے والے دو سگے بھائیوں سمیت4بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے چاروں بچوں کی لاشیں نکال کر انہیں ورثا کے حوالے کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8سے 10سال کے درمیان ہیں، جن کی شناخت عبدالرحمان ، زکریا، فرحان اورسفیان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زکریا اور فرحان دونوں سگے بھائی ہیں۔