لاڑکانہ بم دھماکہ ،رینجرز کا زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا

274

لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک پر آج صبح رینجرز کی گاڑی پر  ہونے والے  دستی بم حملے میں زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ ایک اور اہلکار کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔

میڈیکل سپرینڈنٹ  چانڈکا میڈیکل اسپتال جاوید شیخ کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں چار رینجرز اہلکاروں سمیت 14 زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا ۔
بم دھماکے میں رینجرز کے دو اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے، سپاہی شاہد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ اہلکار راشد کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹر کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔