لاڑکانہ میں رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

159

لاڑکانہ میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گاڑی پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے میرو خان چوک کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا  دھماکے کے بعد رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔