دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے ، میجر جنرل بلال اکبر

173

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ لاڑکانہ حملہ سی پیک پر اثر انداز ہونےکی کوشش ہوسکتا ہے ۔تاہم واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔

دستی بم حملے میں شہید ہونے والے سپاہی کی نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرزکی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سےنشانہ بنایاگیاجو کہ ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے ۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت یاگروہ کےملوث ہونےکاکہناقبل ازوقت ہے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جو ملوث ہوگا اسے قرار واقعی سزا دی جائیگی حملہ کرنے والوں کا مقصد سی پیک معاہدہ کو سبوتاژ کرنے بھی ہوسکتا ہے ۔

دہشت گردوں کے خلاف پولیس،انتظامیہ ہم سب ایک ہیں دہشتگردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے،کرمنل کا پیچھا کرنے میں قانون کلیئر ہے

اس سے قبل ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی چانڈکا اسپتال میں عیادت کی اور شہید ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔