دوسرے ٹیسٹ میں حد سے زیادہ اعتماد نے ماردیا ، محمد اکرم

202

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں ضرورت سے زیادہ پراعتماد تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے جو صبر چاہیے وہ کھلاڑیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم دوسرے ٹسٹ میں ضرورت سے زیادہ پراعتماد تھی اور ٹسٹ کرکٹ کے لیے جو اسٹیمنا اور صبر چاہیے ہوتا ہے، وہ کھلاڑیوں میں دور دور تک نظر نہیں آیا۔‘ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے انٹرویو پر شور تو کافی مچایا گیا لیکن جس تناظر اور پس منظر میں شاہد آفریدی کے ٹیلنٹ نہ ہونے کی بات کی، اسے سمجھنا بڑا ضروری ہے۔

انھوں نے شاہد آفریدی کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا، تو آپ کو ٹیلنٹ نہیں ملے گا، اور اگر اس لیول پر ٹیلنٹ نہیں ملے گا تو چاہے آپ کوچز اور مینیجمنٹ کو بار بار تبدیل کرتے رہیں، بہتری نہیں آئے گی۔